سپین میں بل فائٹنگ دوڑ میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
منگل 18 اگست 2015 12:49
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)سپین میں رواں سال موسمِ گرم میں بْل فائٹنگ کے تہواروں کے دوران سات افراد بیلوں کے حملوں میں زخمی ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔یہ تہوار جولائی کے آغاز میں شروع ہوا۔ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی ہلاکت گذشتہ ہفتے ہوئی۔تھوڑے ہی عرصے میں بیل کے شکار ہونے والے افراد کی یہ غیر معمولی تعداد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بیل اپنے لیے بنائے جانے والے رنگ سے باہر گلیوں میں نکل گیا تھا۔زخمیوں میں 36 سالہ کونسلر پینافل بھی شامل ہیں جو میڈرڈ کے شمال میں ویلا ڈولڈ میں رہتے ہیں۔ہلاک شدگان میں 18 سالہ نوجوان بھی شامل تھا جس کا معدہ زخمی ہوا تھا۔تہوار میں دیگر ہلاکتیں ویلینسیا، مرتھیا، تولیڈو، کسٹلیون اور علیکانٹی میں ہوئے۔(جاری ہے)
سنہ 2013 میں منظور ہونے والے ملکی قانون میں ’بل فائٹنگ‘ کا دفاع کیا گیا تھاایک نئی ویب سائٹ ایل دیاریو کے مطابق گذشتہ سال سپین بھر میں بْل’ فائٹرز‘ نے 7200 بیلوں اور بچھڑوں کو ہلاک کیا تھا۔
ملک میں ہر سال 2000 کے قریب بیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں تاہم اب ان کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔اگرچہ اس تہوار کو بہت سے لوگ وحشیانہ عمل بھی قرار دیتے ہیں تاہم ملک کے وزیراعظم سمیت بہت سے لوگ اب بھی اسے پسند کرتے ہیں۔سنہ 2013 میں منظور ہونے والے ملکی قانون میں ’ بْل فائٹنگ‘ کا دفاع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ ہماری قومی ثقافت کا حصہ ہے اور ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے محفوظ کرے اور اس کی ترویج کرے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.