جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائیگا
منگل 18 اگست 2015 17:25
سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔
(جاری ہے)
پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کیویز نے دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 اگست کو سینچورین، دوسرا میچ 23 اگست کو پوٹ چیفسٹروم جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ `
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.