پی بی سی سی نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے قومی کوچنگ پروگرام شروع کرے گی
بدھ 19 اگست 2015 14:00
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان بلائند کرکٹ کونسل ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے قومی کوچنگ پروگرام شروع کرے گی جس میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کو کوچز قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کرینگے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدرسید سلطان شاہ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
19 اگست۔2015ء کو بتایا کہ کونسل نے ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے مرحلہ وار نیشنل کوچز پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل کوچنگ پروگرام آزادکشمیر کرکٹ کلب کے اشتراک سے میر پور میں منعقد کیا جائے گا جس میںآ زاد کشمیر کے کھلاڑی کوچنگ پروگرام میں حصہ لیں گے دوسرا مرحلہ 12سے 16ستمبرتک اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے اشترا ک سے اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے سید سلطان شاہ نے کہا کہ اس کے بعد ایبٹ آبا اور پشاور میں بھی قومی کوچنگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اس کوچنگ پروگرام کا مقصد ملک بھر سے نہ صرف نوجوان کھلاریوں کو تربیت فراہمم کرنا ہے بلکہ نامور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ بھی کر لیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.