نیب نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے اور دھوکہ دہی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
بدھ 19 اگست 2015 15:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی ، فراڈ اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جاری نیب کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے تین ملزمان جن میں زاہد پرویز خان ، خالد اسلام بھٹی اور قیصر احمد کو گرفتار کیا ہے تینوں ملزمان متعدد کیسز میں مطلوب تھے اور انوہں نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا تھا گرفتار ملزمان میں پہلے ملزم قیصر اہمد کو قومی احتساب بیورو لاہور نے عوام سے 211 ملین روپے بٹورنے کا الزام مین گرفتار کیا ۔
ملزم نے دیگر کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر گوجرانوالہ میٹل ایکسچینج اور اورینٹل ایم ایس ایلومینیم اور کچن کا سامان خریدا تاہم ان کو ادائیگی نہیں کی ۔(جاری ہے)
لاہور نیب نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم وزیر احمد کو پہلے سے ہی حراست میں لے رکھا ہے دوسرے ملزم زاہد پرویز خان پر الزام ہے کہ اس نے عوام سے دھوکہ کر کے بھاری رقم ہتھیائی جبکہ نیب کی جانب سے متعدد نوٹس کے باوجود احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث احتساب عدالت نے ملزم کو یکم ستمبر 2015 تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔
نیب نے تیسرے ملزم خالد اسلام بھٹی کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ جعلی اور غیر قانونی جائیداد کی خرید و فروخت کا دھندہ کرتا تھا ۔ نیب لاہور نے ملزم خالد اسلام بھٹی کا 24 اگست2015 تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.