پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور پرائم منسٹر الیون کے مابین میچ میں گلابی گیند استعمال ہوگی
جمعرات 20 اگست 2015 12:58
سڈنی۔20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور پرائم منسٹر الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ میچ 23 اکتوبر کو منوکا، اوول میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
پرائم منسٹر الیون کی کپتانی کے فرائض سابق مایہ ناز آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی انجام دیں گے جبکہ میچ میں کئی دوسرے آسٹریلوی کرکٹرز کی بھی شرکت متوقع ہے۔
مائیکل ہسی کا کہنا ہے آسٹریلوی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ابھی تک گلابی گیند سے نہیں کھیلا اس لئے ان کھلاڑیوں کیلئے گلابی گیند سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا جس میں گلابی گیند استعمال کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.