کوئٹہ،ہزار ہ ڈیموکریٹک پارٹی کی این ٹی ایس ٹیسٹ میں میرٹ کی پامالی کی مذمت

جمعرات 20 اگست 2015 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ہزار ہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں میرٹ کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میرٹ کی پامالی میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے ، اور حق دار اور میرٹ پر اترنے والے تمام امیدواروں کو انکا جائز حق دلایا جائے ، بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ ٹیسٹ سے قبل صاف شفاف طریقے سے تمام مراحل کو طے کرنے کی یقین دہانیاں کرنے والے آج نتائج پر اثر انداز ہوہیں ہیں ، جو سراسر نا انصافی اور لاپرواہی کے مترادف ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کو انکی اہلیت اور قابلیت کے مطابق مواقع فراہم کرنے اور انکی معیار زندگی کی بہتری کے لئے پہلے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں جو یہاں کے نوجوانوں اور طلبا کو ریلیف فراہم کرسکے یہی وجہ ہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ جیسے مواقعوں سے یہا ں کے نوجوانوں کی بھر پور امیدیں وابستہ ہے مگر بدقسمتی سے یہاں بھی اقراباء پروری اور میرٹ کی پامالی کی گئی اور حق دار امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا ، بیان میں کہا گیا این ٹی ایس ٹیسٹ میں میرٹ پر پور ا اترنے والے امیدواروں کو فی الفور انکا حق دلایا جائے ۔