راولپنڈی ،وزارت ہاؤسنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کاحکومت سے مستقل کیے جانے کامطالبہ

جمعرات 20 اگست 2015 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)وزارت ہاؤسنگ کے13کنٹریکٹ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں مستقل کیا جائے اور تمام بقایا جات فوری طور پر دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

ملازمین نے بتایا کہ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کمیٹی نے تین مراسلے ارسال کئے ،مگر وزارت ہاؤسنگ نے کسی ایک خط کا بھی جواب دینا گوارہ نہیں کیا، اس کمیٹی کی سر براہی چیئرمین حسیب اطہرکر رہے ہیں جبکہ2012میں بھرتی کئے کنٹریکٹ ملازمین کو صرف پانچ ماہ کی تنخواہ دی گئی ،یہ ملازمین بیگار کاٹنے پر مجبور ہیں ،پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سے تین بار ریکارڈ طلب کیا گیا مگر انہوں ریکارڈ نا مکمل جمع کرایا بد قسمتی سے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے کچھ افسران جن میں ڈائئریکٹر ایڈمن جاوید اقبال ،کمیٹی کو متعلقہ ر یکارڈ نہیں دینا چاہتے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،وزارت ہاؤسنگ کے ان افسران کی مجرمانہ لا پرواہی سے کنٹریکٹ ملازمین بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہیں جو انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے ،جب کہ وزارت ہاؤسنگ کے کئی ملازمین نے ہائیکورٹ اسلام آباد میں رجوع کیا تھا جن میں پاکستان ہاؤسنگ اتھاٹی فاؤنڈیشن کے سید جعفر بخاری اور وہاب خان عدالت عالیہ گئے جس پر عدالتوں نے مستقل کرنے کیلئے متعلقہ کمیٹی کو احکامات بھی جاری کئے تھے، تاہم وزار ت ہاؤسنگ کی دانستہ لا پر واہی کے باعث کنٹرکٹ ملازمین ابھی تک مستقل نہیں ہو پا رہے اور نہ ہی ان کی کی تین سال کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہو رہی ہے کنٹریکٹ ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف، صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی سے اپیل کی ہے کہ دیگر محکموں کی طرح انھیں مستقل کیا جائے اور بقایا تنخواہیں دلائی جائیں۔