کولمبو ، سنگاکاراکے لیے آخری ٹیسٹ کے موقع پر گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیا
جمعہ 21 اگست 2015 11:11
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) سری لنکاکے سٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراؤنڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ 37 سالہ تجربہ کار بلے باز کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔
(جاری ہے)
میزبان سائیڈ جب فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی سٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے ۔
سنگاکارا نے 2000ء میں ڈیبیو کیا تھا ۔ وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی ۔ وہ اپنے آخری ٹیسٹ میں 132 رنز بنانے کی صورت میں ایوریج کے لحاظ سے عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین سر گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا ، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور لیجنڈری کرکٹر کو شیلڈ پیش کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.