سیف گیمز ، دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری
جمعہ 21 اگست 2015 14:33
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 18 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جبکہ باقی کھلاڑی کل ہفتہ کو کیمپ کو جوائن کر یں گے کیمپ میں کھلاڑیوں کو 3 کوچز محمد جاوید، شہزاد احمد اور ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔
کیمپ میں جن کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ان میں خواتین کھلاڑیوں میں آسیہ بتول، ماہنور ملک، سمیعہ احمد، عینی اور ماہم آفتاب شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں 13 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے ان میں عادل شاہ، سید آفتاب علی، شاہد، مرتضیٰ، عامر اور سجاد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو 2 سیشن میں تربیت دی جا رہی ہے پہلا سیشن صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے سات بجے تک جبکہ دوسراسیشن شام 5 سے ساڑھے سات تک کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ فیڈریشن کراچی میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ڈی جی رینجر تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو حتمی تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں 33 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے 18 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر د ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ آئندہ سال جنوری تک جاری رہے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.