ستمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہورہا، ناسا
جمعہ 21 اگست 2015 17:36
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست2015ء) اگر تو آپ کو انٹرنیٹ پر گردش کرتی یہ خبریں پریشان ہیں کہ اگلے ماہ ایک سیارچے کی صورت میں زمین پر قیامت برپا ہونے والی ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ ناسا نے اس غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگلے ماہ کسی بھی سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے کوئی امکانات نہیں درحقیقت اگلے سو برسوں تک ایسا خطرہ صفر اعشاریہ ایک فیصد ہے۔
اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مسلسل مختلف پوسٹس اور بلاگز میں یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ ایک سیارچہ آئندہ ماہ یعنی 15 سے 28 ستمبر کے دوران زمین سے ٹکرا کر نہ صرف پیورٹکو ریکو بلکہ امریکا اور میکسیکو کے مختلف علاقوں سمیت وسط اور جنوبی امریکا کو بحرالکاہل میں ڈبودے گا جس پر اب ناسا نے اپنا باضابطہ بیان جاری کیا۔(جاری ہے)
ناسا کے زمین کے قریب اشیاءکے محکمے کے منیجر پال کوڈاز کے مطابق ایسی افواہوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں، کسی نے بھی اس حوالے سے شواہد پیش نہیں کیے کہ ایک سیارچہ یاکوئی فلکیاتی اجسام اگلے ماہ زمین سے ٹکرا کر نقصان کا باعث بننے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والاسیارچہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ ناسا نے 'قیامت' کی افواہوں پھیلانے کے جوش و خروش پر ٹھنڈا پانی ڈالا ہو اسسے قبل 2012 میں بھی اسی طرح کی افواہوں کی تردید امریکی خلائی ادارے نے کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.