تیل کی قیمتوں میں کمی ، حکومت کو ایک ماہ میں 23 ارب روپے کی بچت
ہفتہ 22 اگست 2015 15:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) صرف ایک ماہ میں حکومت کو 23 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت پر خدا کی مہربانی ہی مہربانی ہے۔ بین الاقوامی مارکییٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر پہچنچ چکی ہے جس باعث ایک سال میں درآمدی بل میں حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔
(جاری ہے)
رواں مالی سال کی بات کریں تو صرف جولائی میں عالمی سپلائرز سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے کم خرچ کرنے پڑے اور حکومت کی موجاں ہی موجاں ہوگئی۔
بہتی گنگا میں ریفائنریز نے بھی خوب ہاتھ دھو ڈالے اور تیل سستا دیکھ کر نہ آؤ دیکھا نا تاؤ اور دھڑا دھڑ درآمدات شروع کردی۔ صرف ایک ماہ میں5 لاکھ ٹن یعنی پورے 100 فیصد سے زائد کا تیل درآمد کرڈالا۔ اب حکومت کو پٹرول کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دینا ہوگامزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.