تربت ، دو روز قبل اغواء کئے گئے 4 مزدوروں کی نعشیں بر آ مد
مزدور پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کر رہے تھے
اتوار 23 اگست 2015 14:31
تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) تربت کے علاقے دہشت سے دو روز قبل اغواء کئے گئے 4 مزدوروں کی نعشیں ملی ہیں۔مزدور پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تربت کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم کے قریب سے 2 روز قبل دہشتگردوں کی جانب سے اغواء کئے گئے 4 مزدوروں کی نعشیں ملی ہیں۔
(جاری ہے)
چاروں مزدور دوسرے صوبے سے بلوچستان مزدوری کی غرض سے آئے تھے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔
چاروں مزدوروں کی نعشوں کو تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے نعشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ نعشوں کی برآمدگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے بھر کو گھیرے میں لے لیا اور ناکہ بندی کر کے قاتل اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی کئے گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.