بنگلہ دیش نے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا
اتوار 23 اگست 2015 21:37
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے طویل سوچ بچار کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کےمطابق دورے کی سکیورٹی کیلئے آنے والا وفد چار اراکین پر مشتمل ہو گا جنہیں پاکستان کے تین وینوز پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائی گی جبکہ پی سی بی کے اعلی حکام وفد کو ان وینوز کا دورہ بھی کروائیں گے ۔
پی سی بی کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، ایسے میں بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ سے بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ متبادل ہوم سیریز کے حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نومبر دسمبر میں ہوم سیریز کا معاہدہ تھا جس سے بھارتی کرکٹ بورڈ دو طرفہ تعلقات کو بنیاد بنا کر مکرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.