خانپورکے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ الٹ گئی،خاتون جاں بحق،25 سے زیادہ زائد زخمی

پیر 24 اگست 2015 23:05

شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) خانپورکے قریب انڈس ہائی وے کے گڑھوں میں پھسل کرمسافرکوچ الٹ گئی،ایک خاتون جاں بحق،25 سے زیادہ زخمی،خانپورہسپتال میں سہولیات کی فقدان کے باعث زخمیوں کوشکارپورہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈپٹی کمشنرعابدسلیم قریشی نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی،تفصیلات کے مطابق شکارپورکے قریب خانپور انڈس ہائی وے ناپرکوٹ تھانہ کی حدودمیں سوات سے کراچی جانے والی مسافرکوچ انڈس ہائی وے کی گڑھوں میں پھسل کر کھائی میں جاکرالٹ گئی جس کے باعث ایک خاتون مسمات شازیہ زوجہ جیئند موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ خالدہ،زمیراں ،سوہنا،محمدایوب،اﷲ دین،مسمات اقبال ،میانی،ضمیراں،محمود،ابوبکر،فوزیہ۔

(جاری ہے)

نوردین،سمیت 25 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کے لیے شکارپور سے ایمبولینس بھیج دی گئیں خانپورہسپتال میں سہولتوں کی فقدان کے باعث زخمیوں کوشکارپور ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پرڈپٹی کمشنر شکارپورعابدسلیم قریشی نے ایمرجنسی نافذکردی اکثرزخمیوں کوطبی امداددیکرروانہ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :