جونیئر اسکواش، پاکستان مسلسل پانچویں بار ایشین چیمپئن بن گیا
جمعہ 28 اگست 2015 12:44
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان مسلسل پانچویں بار ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن بن گیا، اسرار احمد نے فائنل میں ملائیشیا کے این جی یان یاؤ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔تفصیلات کے مطابق ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا 21 واں ایڈیشن ایران کے دارلحکومت تہران میں ختم ہوگیا، انڈر 19 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستانی جونیئر اسٹار اسرار نے ملائیشین حریف این جی یان یاؤ کوسخت مقابلے کے بعد 3-2 سے مات دی۔
ابتدائی گیم میں اسرار کو 7-11 سے شکست ہوئی۔اگلے دونوں گیمز میں انھوں نے 11-7 اور 13-11 کی فتح کے ساتھ 2-1 کی برتری حاصل کرلی، چوتھے گیم میں ملائیشین پلیئر نے شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے 11-8 کی فتح کے ساتھ مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا، فیصلہ کن گیم میں اسرار احمد نے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور11-6 سے کامیابی کے ساتھ پاکستان کو مسلسل پانچویں ایشیا کا چیمپئن بنا دیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.