جوبرنز ڈیبیو ون ڈے میں زیادہ رنز بنانیوالے 7ویں آسٹریلوی پلیئر بن گئے
جمعہ 28 اگست 2015 16:33
بلفاسٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) جو برنز ڈیبیو ون ڈے میچ میں زیادہ رنز بنانے والے 7ویں آسٹریلوی پلیئر بن گئے ہیں۔ برنز نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میں 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
(جاری ہے)
کینگروز کی جانب سے ڈیبیو ون ڈے میچ میں لمبی اننگز کھیلنے کا اعزاز فلپ ہیوز کو حاصل ہے، انہوں نے 112 رنز کی اننگز کھیلی تھی، فل جیکس 94 رنز بنا کر دوسرے، شان مارش 81 رنز بنا کر تیسرے، ویسلز 79 رنز بنا کر چوتھے، ماس 74 رنز بنا کر پانچویں اور مائیکل سلیٹر 73 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ میں جوبرنز کو ون ڈے کیپ پہنائی، اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی جانب سے ایک روزہ میچز کھیلنے والے 207 ویں پلیئر بن گئے۔ کیریئر کے پہلے ہی میچ میں جوبرنز نے ڈٹ کر آئرش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار نصف سنچری مکمل کی، وہ 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.