بورے والا ،با اثر افراد نے محنت کش کی بیوی اغوا کر لی، متاثرہ شخص کا آئی جی سے مغویہ کی بازیابی کا مطالبہ
جمعہ 28 اگست 2015 21:03
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بورے والا میں با اثر افراد نے محنت کش کی بیوی اغوا کر لی اور پنچائت میں واپسی کا وعدہ کر کے مکر گئے، پولیس نے بھی ملزمان سے ساز باز کر لیا،متاثرہ شخص نے آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی کا مطالبہ کر دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو غریب محنت کش ندیم اخترنے محمد اکرم ،مختار احمد بھٹی کے ہمراہ بتایا کہ بورے والا کے نواحی چک نمر 307ای بی کے رہائشی ڈوگر برادری کے با اثر افراد محمد اکمل ،مختار ،نور وغیرہ نے دو ماہ قبل ساہیوال کے چک نمبر 79/5.R سے اس کی بیوی مسماۃ ملکہ بی بی کو گھر سے نقدی رقم اور طلائی زیورات سمیت زبردستی کار میں ڈال لیا اور اغوا کر کے بورے والا میں لے آئے ۔
پنچائتی طور پر ملزمان نے مغویہ کو واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر ابھی تک واپس نہ کیا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ فتح شیر ساہیوال میں مقدمہ بھی درج ہے ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ڈی پی او ساہیوال کے حکم کے با وجود پولیس نے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے اُس کی بیوی ملکہ بی بی کو بر آمد کیا جائے انہیں خدشہ ہے کے ملزمان اپنا جرم چھپانے کے لئے اسے قتل کر دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.