پرویز مشرف کی باقیات نوازلیگ کاہراول دستہ ہیں،شریف برادران کو ناکامیوں کاملبہ دوسروں پرگرانے کی عادت ہے،حامد سرور
جمعہ 28 اگست 2015 21:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ عمران خان نے زندگی بھر چیلنجز کاسامنا کیا ہے جبکہ حکمران اپنی باتوں پرپورانہیں اترتے،پرویز مشرف کی باقیات نوازلیگ کاہراول دستہ ہیں،اگرشریف برادران اپنااقتداربچانے کیلئے آصف زرداری سے اتحادکرسکتے ہیں توان کی نظریہ ضرورت کے تحت پرویز مشرف سے بھی مفاہمت ہوسکتی ہے ،جولوگ کل تک پرویز مشرف کے بھونپوبنے ہوئے تھے وہ ان دنوں میاں نوازشریف کے ترجمان ہیں،دانیال عزیز،امیرمقام اور ماروی میمن کوقبول کرنیوالی جماعت دوسروں کو جمہوریت کادرس نہیں دے سکتی،نوازلیگ موروثی سیاست کی علامت اورجمہوریت کیلئے خطرہ ہے ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں حامد سرورنے کہا کہ ہمارادھرناختم ہوگیا مگرحکمرانوں کاروناختم نہیں ہوا۔(جاری ہے)
شریف برادران کواپنی ناکامیوں کاملبہ دوسروں پرگرانے کی عادت ہے۔حکمرانوں کاکہناہے ہمارا دھرناناکام رہا توپھرابھی تک ماتم کیوں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف اپنے بیان کی وضاحت کریں جودھرنا ایک چوک تک محدودتھاوہ کس طرح چینی سرمایہ کاری روک سکتا ہے۔
حکمران جھوٹ بولنااورباشعورعوام کوگمراہ کرناکب بندکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے تین ارکان پارلیمنٹ کے ڈی سیٹ ہونے کی خفت مٹانے کیلئے مزید غلطیاں کررہے ہیں۔ حکمرانوں نے کئی پینترے بدلے مگرقدرت کی چال کے مقابلے میں ان کی دال نہیں گلی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی تین کلیاں اڑنے کے بعداصولی طورپرضمنی نہیں بلکہ جنرل الیکشن ہوناچاہئے ۔عمران خان کااین اے 122میں مقابلہ کرنامیاں نوازشریف کے بس کی بات نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
-
پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب
-
ویوو Y100 سمارٹ فون 80W FlashCharge اور Color Changing Design کے ساتھ پاکستان میں دستیاب
-
مشکلات سے بچنے کے لیے ڈائری لکھیں
-
9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کیلئے تیار ہیں، اگر بنانا ہے تو معاملے کی تہہ تک جائیں، ترجمان پاک فوج
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
-
9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی، میجر جنرل احمد شریف چوہدری
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں کی وفات پر تعزیت
-
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.