سلور سٹون موٹو جی پی پریکٹس ریس ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو کے نام
ہفتہ 29 اگست 2015 11:19
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29اگست۔2015ء) ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو نے سلور سٹون موٹو جی پی پریکٹس ریس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپین کے ہی مارک مارکوئز دوسرے، برطانیہ کے بریڈلے سمتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ہسپانوی رائیڈر جارج لورینزو سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری پریکٹس ریس میں کم وقت میں لیپ مکمل کرکے سب سے تیزترین رہے۔
(جاری ہے)
برطانیہ کے سلور سٹون سرکٹ پر ہونے والی پریکٹس ریس میں مختلف ممالک کے 15 رائیڈرز نے حصہ لیا جس میں رائیڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں خوب موٹر سائیکل دوڑائے۔
سپین سے تعلق رکھنے والے اور موٹو جی پی کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو سب سے پہلے لیپ ختم کرکے پریکٹس ریس کے فاتح قرار پائے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ اور 2.338 سیکنڈ میں طے کیا۔ سپین سے ہی تعلق رکھنے والے مارک مارکوئز دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ اور 2.371 سیکنڈ میں طے کیا۔ برطانیہ کے بریڈلے سمتھ 2 منٹ 2.531 سیکنڈ میں لیپ مکمل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری ریس کل ہوگی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.