بھرپور عوامی شرکت کے بغیربڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا ممکن نہیں‘ ملک محمد آصف بھااعوان
آئندہ نسلوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرشہری کو اپنے حصے کا پودا لگاکر ذمہ داری نبھانا ہوگی مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں افسران اپنی تمام توانائیاں صرف کریں ‘ وزیرجنگلات
ہفتہ 29 اگست 2015 14:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)حکومت مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن وسائل و توانائیاں صرف کر رہی ہے لیکن تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے بھرپور عوامی شرکت ناگزیر ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور ہرشہری کو آگے آکر اپنے حصے کا پودا لگا کراپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی ۔
صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا اعوان نے یہ بات اپنے دفتر میں مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے تمام اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے اجلاس میں موجود افسران پر زور دیا کہ وہ مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے 31دسمبر تک 90لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہرصورت پورا کریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.