ڈینگی کے مکمل خاتمے تک جنگی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے،راجہ اشفاق سرور
ہفتہ 29 اگست 2015 16:07
راولپنڈی۔29اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کی وجہ سے اس موذی مرض پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملی ہے تاہم اس کے مکمل خاتمے تک مربوط او رمنظم انداز میں جنگی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے مربوط کاوشوں کے باعث ڈینگی پرکافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لیئے تمام متعلقہ محکمے عام شہریوں کے تعاون سے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں اور کسی بھی جگہ پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور جن علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے امکانات ہوں ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
راجہ اشفاق سرو رنے متعلقہ محکمو ں کے حکام کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لیئے ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس جاری رکھی جائے ․ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پانی کے فوری نکاسی کے لیئے متعلقہ محکمہ فوری کاروائی کرے اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی مچھرپرورش نہ پاسکے۔ انہو ں نے کہا کہ عوامی نمائندے اور متعلقہ محکمو ں کے حکام خالی پلاٹوں , خالی جگہوں پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے اس موقع پر خالی پلاٹوں, سڑکوں گلیوں میں سے میں سے گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھوانے کے لیئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے عام شہری بھرپور کردار کریں اور اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.