ورلڈ ا یتھلیٹکس چیمپئن شپ ، یوسین بولٹ نے تیسرے گولڈ میڈل پر بھی قبضہ جما لیا
اتوار 30 اگست 2015 13:16
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) دنیا کے تیز ترین انسان جمیکا کے یوسین بولٹ نے ورلڈ ا یتھلیٹکس چیمپئن شپ میں تیسرے گولڈ میڈل پر بھی قبضہ جما لیا،4*100 میٹر ریلے ریس میں امریکی ٹیم کے ڈس کوالیفائی ہونے کی بدولت چین کے ہاتھ سلور میڈل لگ گیا۔ویمنز ایونٹ میں بھی جمیکن ٹیم نے طلائی تمغہ پایا۔ برطانوی ایتھلیٹ موفاراح نے5000 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخی ’ٹرپل ڈبل‘ کا سنگ میل عبور کر لیا۔
ویمنز 800 میٹر ریس میں بیلاروس کی مارینا ارزماسووا نے دفاعی چیمپئن یونائیس سم سے ٹائٹل چھین لیا،ڈیکاتھلون ایونٹ میں اولمپک چیمپئن امریکی ایشٹون ایٹون نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا،50 کلومیٹر واک میں سلواکین میٹج ٹوتھ نے سب کو پیچھے چھوڑا۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں جاری ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپئن شپ میں اسٹار جمیکن رنر یوسین بولٹ نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا، انھوں نے 4*100 ریلے ریس میں نیسٹا کارٹر، اسافا پاوٴل اور نیکل ایشمیڈ کے ساتھ مل کر مقررہ فاصلہ 37.36 سیکنڈ میں طے کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ریس کا آغاز کارٹر نے کیا لیکن وہ دوران دوڑ پھسل گئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.