امریکی ٹینس سٹار سرینا یو ایس اوپن میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئیں
منگل 1 ستمبر 2015 11:52
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز اپنے کیریئر میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئیں، یو ایس اوپن میں فتح کے ساتھ ہی وہ سال کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کر لیں گی ۔ کیریئر میں 21 گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز اس سال آسٹریلین ، فرنچ اور ومبلڈن اوپن جیت چکی ہیں اور یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں وہ چوتھا گرینڈ سلیم اپنے نام کر کے کیلنڈر گرینڈ سلیم اپنے نام کر لیں گی ۔
33 سالہ سٹار اگر یہ کارنامہ انجام دے دیتی ہیں تو وہ 27 سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلی کھلاڑی ہوں گی، اس سے قبل 1988ء میں جرمنی کی شہرہ آفاق کھلاڑی سٹیفی گراف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ مردوں میں آخری مرتبہ یہ کارنامہ 1969ء میں روڈ لیور نے انجام دیا تھا ۔(جاری ہے)
ٹینس کی تاریخ میں آج تک صرف 2 مرد اور 3خواتین کھلاڑی یہ سنگ میل عبور کر سکے ہیں ۔
مرد کھلاڑیوں میں 1938ء میں پہلی مرتبہ ڈون بج نے یہ اعزاز حاصل کیا جس کے بعد روڈ لیور نے 1962ء اور 1969ء میں کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کیا ، خواتین میں 1953ء میں مورین کونولی ، 1970ء میں مارگریٹ کورٹ اور پھر 1988ء میں سٹیفی گراف یہ اعزاز حاصل کر پائیں ۔ یاد رہے کہ یہ ایونٹ جیتنے کی صورت میں سرینا کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہو جائے گی جس کے بعد وہ 24 گرینڈ سلیم جیتنے والی مارگریٹ کورٹ سے صرف دو گرینڈ سلیم دور رہ جائیں گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.