قومی کرکٹ ٹیم رواں سال میں اب تک آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈاورویسٹ انڈیزکیخلاف جیت کامزانہ چکھ سکی
منگل 1 ستمبر 2015 12:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم رواں سال2015 کے پہلے 8ماہ میں آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈاورویسٹ انڈیزکے خلاف جیت کامزانہ چکھ سکی۔قومی کرکٹ ٹیم نے موجودہ سال2015ء کے دوران اب تک10ٹیموں کے مابین20میچ کھیلے جن میں سے9میچ جیتے، 10 میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاقومی کرکٹ ٹیم کاتمام ٹیموں کے خلاف مجموعی طورپرجیت کاتناسب47.36فیصدہے،پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراآسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے 3میچ کھیلے اورتینوں میچ ہارے بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کوسیریزمیں3-0سے شکست دے کروائٹ واش کیا بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔(جاری ہے)
بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔آئرلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔
نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف5میچ کھیلے 3میچ جیتے اور2میچ ہارے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔یواے ای کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتایواے ای کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔زمباوے کے خلاف4میچ کھیلے 3میچ جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا زمباوے کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.