الیکشن کمیشن کا این اے 122 اوراین اے 154 پر ضمنی انتخابات عدلیہ کے بجائے الیکشن کمیشن اور سول آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا اعلان
ریجنل الیکشن کمشنر بنوں ڈی آر او بنا دیے گئے،نوٹی فکیشن جاری
منگل 1 ستمبر 2015 13:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور اور لودھراں سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی دو نوں نشستوں پر ضمنی انتخابات عدلیہ کے بجائے الیکشن کمیشن اور سول آفیسرز کی نگرانی میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔آفیسرز کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 کے لئے ریجنل الیکشن کمیشن بنوں احمد نواز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اورڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر مظفر گڑھ ظفر اقبال کو ریٹرننگ آفیسرتعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ماڈل ٹاون لاہور اور الیکشن آفیسر فیصل آباد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق این اے 122 اوراین اے 154 کے لئے کاغذات نامزدگی 10 ستمبر سے گیارہ ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔جانچ پڑتال چودہ ستمبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 21ستمبر تک واپس لئے جاسکیں گے جبکہ پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.