مقابلہ مضمون نویسی2012 کا نقدانعام ابھی تک طالبہ کو کیوں نہیں دیا گیا؟محتسب پنجاب نے نوٹس لے لیا
سیکرٹری تعلیم ،ڈی سی او ،ای ڈی اوایجوکیشن قصور سے جواب طلب آٹھویں جماعت میں مقابلہ مضمون نویسی میں پوزیشن لی ،میٹرک بھی کرچکی لیکن اب تک انعام سے محروم ہوں،طالبہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کرکے طالبہ کو حق دلوایا جائے گا،ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔محتسب پنجاب
منگل 1 ستمبر 2015 19:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) محتسب پنجاب جاوید محمود نے یوتھ فیسٹیول کے تحت مقابلہ مضمون نویسی میں پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ کو تین سال سے انعامی رقم نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم ، ڈ ی سی او قصور اور ا ی ڈی او، ایجوکیشن قصور سے جواب طلب کر لیا ہے۔ محتسب پنجاب نے کاروائی کا آغازایک طالبہ کرن بنت مختاراحمد کی اپیل پر کیا ہے جوقومی اخبار میں شائع ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق موضع تلونڈی تحصیل چونیاں، ضلع قصور کی رہائشی طالبہ کرن بنت مختار احمد نے قومی روزنامے کے ذریعے اپیل کی کہ اس نے محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 2012میں ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی میں مرکز لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تحصیل کی سطح پر مقابلہ مضمون نویسی میں دوسری پوزیشن کی حقدارقرارپائی ۔(جاری ہے)
یوتھ فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت پنجاب کی جانب سے نقد انعامات دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن میں ابھی تک نقد انعام سے محروم ہوں۔
طالبہ کے مطابق مقابلے میں شرکت کے وقت وہ آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھی لیکن اب میٹرک بھی نمایاں نمبر لے کر پاس کر چکی ہے اور انعام کے انتظار میں ہے۔ طالبہ کے مطابق مقابلہ مضمون نویسی میں شرکت کیلئے وہ جیب سے اخراجات برداشت کر کے شہر جاتی رہی اور قیام و طعام اور سفری اخراجات بھی خود برداشت کئے۔ اب میٹرک کے بعد مزید تعلیم جاری رکھنے کیلئے انعامی رقم مل جائے تو تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنے میں معاونت ہو سکتی ہے۔ محتسب پنجاب نے طالبہ کی اپیل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، ڈی سی او قصور اور ا ی ڈی او ، ایجوکیشن قصور سے جواب طلب کر لیا ہے کہ طالبہ کو اب تک انعامی رقم سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟ محتسب پنجاب نے بتایا کہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کی جائیگی اور طالبہ کو اس کا حق دلوانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.