افغان صدراشرف غنی کا بدعنوانی کے خلاف 'جہاد' کا اعلان

بدعنوانی ایک "سرطان زدہ زخم" ہے جو ریاست کی بقا کے لیے خطرہ ہے، سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی طور پر منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ بہت بڑے مسائل ہیں،اشرف غنی

منگل 1 ستمبر 2015 22:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں بدعنوانی کے خلاف 'جہاد' کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک "سرطان زدہ زخم" ہے جو ریاست کی بقا کے لیے خطرہ ہے،سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی طور پر منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ بہت بڑے مسائل ہیں۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک "سرطان زدہ زخم" ہے جو ریاست کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹھیکوں میں بدعنوانی، زمینوں پر قبضے، غیر قانونی طور پر منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ بہت بڑے مسائل ہیں، تعلیم بدعنوانی کے خاتمے کی کلید ہے۔

(جاری ہے)

صدر غنی نے کہا کہ افغانستان میں لوگوں کی اکثریت کاشتکاری سے وابستہ ہے لہذا حکومت زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جائز اشیا کا برآمد کنندہ کے طور پر پہچانا جانا چاہیے۔اشرف غنی نے گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کی صدارت سنبھالی تھی اور سلامتی کے معاملات کے علاوہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری بھی ان کے لیے ایک چیلنج رہی ہے۔بدعنوانی پر نظر رکھنے والی موقر بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل تواتر کے ساتھ افغانستان کو بدعنوان ملک قرار دیتی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :