سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ
بدھ 2 ستمبر 2015 11:27
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق کپتان سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی ہوتے تو سلمان بٹ کو کبھی بھی دوبارہ پاکستان کرکٹ نہ کھیلنے دیتے کیونکہ وہ اس سکینڈل کے سب سے بڑے محرک تھے، محمد آصف کا قصور بھی کم نہیں تھا لیکن سلمان بٹ نے محمد عامر کی کم عمری کے سبب مبینہ طور پر دباؤ ڈال کر انہیں معاملے میں ملوث کیا۔
اعجاز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کرکٹرز برطانیہ میں سزا بھگت چکے ہیں لیکن انہیں پاکستان میں بھی سزا ملنی چاہیے ۔ اعجاز بٹ نے پی سی بی حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو سلمان بٹ کو کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دینی چاہیے جبکہ دیگر دو کرکٹرز کی چھ ماہ نگرانی کر کے ان کے رویے اور طرز عمل کا جائزہ لیا جائے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس سکینڈل کے بارے میں اہم معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ واضح رہے کہ 2010ء کے لارڈز ٹیسٹ جب یہ سانحہ رونما ہوا تھا تو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمان اعجاز بٹ کے ہاتھ میں تھی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.