پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکٹروں کو قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کی اجازت دے دی
بدھ 2 ستمبر 2015 11:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سلیکٹروں کو قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کی اجازت دے دی ہے۔یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں شروع ہوچکا ہے اور پی ٹی وی سپورٹس پر اس کے میچ براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔سلیکٹروں اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ دیگر سابق کرکٹروں کا کمنٹری کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ کسی بھی سلیکٹر کو ٹی وی پر کمنٹری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے بتایا کہ چونکہ پی ٹی وی کو کمنٹیٹر دستیاب نہیں ہیں لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سابق ٹیسٹ کرکٹروں کو کمنٹری کی اجازت دے دی ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اسی سال مئی میں فیصل آباد میں ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں چیف سلیکٹر ہارون رشید اور اظہرخان کے کمنٹری کرنے پر بھی یہی بات کہی تھی کہ چونکہ پی وی ٹی کو کمنٹیٹر نہیں مل سکے تھے لہٰذا ان دونوں نے مجبوراً کمنٹری کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.