صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کو پٹرول کے حصول میں پریشانی کا سامنا
بدھ 2 ستمبر 2015 15:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باعث دو روز تک شہریوں کو پٹرول کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی اقدامات کے پیش نظر پٹرول ہونے کے باوجود سپلائی روکنے والے پمپوں کو سربمہر کیے جانے کے بعد پٹرول کی سپلائی کو گزشتہ روز معمول پر آنے کے باعث لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔
شہر کے پٹرول پمپوں پر پٹرول ڈلوانے والے گاڑیوں ‘ موٹرسائیکلوں کے صارفین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔(جاری ہے)
2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کی طرف سے اگرچہ قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا جاتا ہے تو پمپوں سے پٹرول کی سپلائی بند کردی جاتی ہ ے جبکہ قیمتوں میں اضافہ کے بعدبھی پٹرول کے حصول میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پمپوں کے مالکان قیمتوں میں اضافہ کے دن تک کاانتظار کرتے ہیں جبکہ کمی کی صورت میں سپلائی بند کردیتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ پٹرول مہنگی قیمت میں خریدا گیا ہے سستا کیسے فروخت کردیں اور شہری مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ قیمتوں کی کمی بیشی کی صورت میں حکومت ایسے انتظامات کرے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.