سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ‘امن کی خواہش کو کمزروی نہ سمجھا جائے ‘ وزیر اعظم
بدھ 2 ستمبر 2015 16:46
باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ‘امن کی خواہش کو کمزروی نہ سمجھا جائے ‘ لائن آف کنٹرول پرشہید ہونے والوں کو نہیں بھول سکتا ‘کشمیریوں کی اخلاقی ‘ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ‘پاکستان دہشتگردی کیلئے نہیں بنا ‘دہشتگردی کو ہر قیمت پر ختم کیا جائیگا ‘ حمایتیوں کو بھی نہیں چھوڑینگے ‘ دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے عالمی برادری کو مستقل امن کا تحفہ دینا چاہتے ہیں ‘ہماری اسی مدت کے دوران ہر گھر میں بجلی پہنچ جائیگی۔
بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیر کے ضلع باغ میں میں ایک تقریب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔(جاری ہے)
مظفرآباد ، باغ اور پونچھ سمیت آزادکشمیر کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں دو ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے 43 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں منصوبوں میں تیس لاکھ کی آبادی کو فائدہ پہنچے گاجس میں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پرشہید ہونے والوں کو نہیں بھول سکتا، وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے ، ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے ہم بھارتی اشتعال انگیزی کامعاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھائیں گے ۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ،اشتعال انگیزیوں اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی برادری کو آگاہ رکھے ہوئے ہے اور ہم کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے ایل او سی پر جو اشتعال انگیزی کی اس کے حوالے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں میں جہاں پاکستان کی ترقی کے لئے سوچتا ہوں وہاں کشمیر کی ترقی و خوشحالی بھی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کشمیریوں کے حق میں آواز بند کر تے رہیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر حالیہ دنوں میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہوا ہے جو نہ صرف بیگناہ شہریوں کے لئے بلکہ علاقہ میں امن و استحکام کے لئے بھی خطرہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کو ہر صورت ختم کیا جائے گا ۔ ہم دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے نواز شریف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کیلئے نہیں بنا،دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ‘آزادکشمیرمیں اسکول،کالجزاورہسپتال بناناچاہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف نے باغ میں امراض قلب کاہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔کراچی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کے حالات بہترہوگئے ہیں جس پرکراچی کے لوگ بہت خوش ہیں،ہم کراچی میں ملزمان پرہاتھ ڈالنے سے ہم گھبرائے نہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے دہشت گردی کے خلاف کیوں کچھ نہیں کیا ؟ فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی حکومت ، عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے۔نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے عزم کا بھی اظہارکیا اور کہا کہ ہماری اسی مدت کے دوران ہر گھر میں بجلی پہنچ جائے گی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ حکومتوں نے آخر دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ایسے اقدامات کیوں نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.