فریٹ فارورڈز اور ایئر کارگو ہینڈلرز کی ہڑتال ، 1000 کنٹینرز پھنس گئے
ملک کی تمام پورٹس ، ڈرائی پورٹس اور ایئرپورٹس پر کام بند ، تجارتی کام بری طرح متاثر ہورہا ہے :ابراہیم کوسمبی نائب صدر کراچی چیمبر
بدھ 2 ستمبر 2015 18:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) فریٹ فارورڈز اور ایئر کارگو ہینڈلرز کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہونے سے تجارت کا بھٹہ بیٹھ گیا ، پورٹ پر 1000 سے زائد کنٹینرز پھنس کر رہ گئے۔ فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم سعید نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام پورٹس ، ڈرائی پورٹس اور ایئرپورٹ پر کام بند ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرن اور پر8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جب تک ختم نہیں کیا گیا ہڑتال جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے سے پورٹس پر 1000 کے قریب کنٹینرز پھنس کر رہ گئے۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر ابراہیم کوسمبی کا کہنا ہے کہ فارورڈرز کی ہڑتال سے تجارتی عمل بری طرح متاثر ہورہا ہے ، ایکسپورٹس آرڈرز میں تاخیر ہو رہی ہے اور برآمد کنندگان پر شپنگ لائن کا جرمانہ بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایئرکارگو ہینڈلرز کی ہڑتال کے باعث یومیہ 5 لاکھ ٹن سبزیوں کی برآمدات بھی روک گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.