تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے،آئی جی اسلام آباد
کسی کے خلاف غلط ایف آئی آر درج ہونی چاہیے نہ ہی بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جائے،شراب فروشوں ، اسلحہ اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ،ملزم چاہے کتنا ہی طاقتور اور با اثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے،دہشتگردوں کے عزائم کو ناپاک بنانے کیلئے اہم تنصیبات اور سر کاری و غیر سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،طاہرعالم کااجلاس سے خطاب
بدھ 2 ستمبر 2015 21:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہا ہے کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی داد رسی کی جائے ،کسی کے خلاف غلط ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جائے ،شراب فروشوں ، اسلحہ اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ،ملزم چاہے کتنا ہی طاقتور اور با اثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ،پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے اور ان کے ضامنوں اور ٹھکیداروں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کاررائی کی جائے ، دہشت گردوں کے عزائم کو ناپاک بنانے کے لئے اہم تنصیبات اور سر کاری و غیر سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،اسلام آباد پولیس کو ملک بھر کی پولیس کے لئے رول ماڈل بننا ہو گا،بدھ کو یہاں آئی جی طاہر عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس میں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سمیت تمام زونز کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی طاہر عالم خان نے کہا ہے کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے اور ان کی داد رسی کی جائے تاکہ لوگوں کو بر وقت اور فوری انصاف مل سکے ، انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے اور ان کے ضامنوں اور ٹھکیداروں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کاررائی کی جائے تاکہ شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف غلط ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جائے ، تھانوں کو ریفر کی جانے والی درخواستوں کو فوری طور پر نمٹا یا جائے، شراب فروشوں ، اسلحہ اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ،ملزم چاہے کتنا ہی طاقتور اور با اثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ، دار الحکومت کو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی سے پاک کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناپاک بنانے کے لئے اہم تنصیبات اور سر کاری و غیر سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے اور ہمیں اپنا اخلاق ، کا کر دگی اور شہر کو جرائم سے پاک کر تے ہوئے پورے ملک کی پولیس کے لئے رول ماڈل بننا ہو گا ، اجلاس میں گزشتہ سال 2014ء ما ہ اگست اور رواں سال2015ء ما ہ اگست کے کرائم کا موازنہ بھی کیا گیا ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.