عراق‘مسلح افراد کے ہاتھوں 18 ترک شہری اغواء
بدھ 2 ستمبر 2015 21:55
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بدھ کو شمال مشرقی عراق میں شعیہ اکثریتی علاقے حبیبیہ سے مسلح افراد نے 18 ترک باشندوں کو اغوا کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق یہ افراد فٹ بال اسٹیڈیم تعمیر کرنے والے عملے میں شامل تھے - اغوا کاروں کی شناخت کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں لیکن شدت پسند گروپ داعش عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں غیر ملکیوں کو اغوا کرتی رہی ہے۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمس نے کہا کہ ترک حکام اس معاملے کے متعلق عراقی حکام سے رابطے میں ہیں۔ گزشتہ سال داعش کے عسکریت پسندوں نے موصل میں واقع ترکی کے قونصل خانے سے 49 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں تین ماہ سے زائد عرصے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں میں سفارت کار، فوجی اور بچے شامل تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.