نقل کی روک تھام کیلئے ٹیمیں امتحانی مراکز کے اچانک دورے کررہی ہیں،سعداﷲ توخی

بدھ 2 ستمبر 2015 22:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) صوبے بھر میں میٹرک کے ضمنی امتحانات جاری ہیں امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے محکمہ تعلیم بلوچستان بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کررہی ہیں تاکہ پر امن اور نقل سے پاک امتحانات کا جائزہ لیں بدھ کو بھی صوبے بھر میں امتحانات پر امن رہے کسی بھی ضلع سے کوئی ناخوشگوار واقعہ یا نقل کرنے کی شکایت موصول نہیں ہو ئی بلوچستان بورڈ کے چیئرمین سعداﷲ توخی نے بدھ کو اسلامہ بوائز ہائی سکول ، اسلامیہ مڈل سکول اور اسلامیہ گرلز کالج کا اچانک دورہ کیا اسلامیہ بوائز ہائی سکول میں 10امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا جن کے پیپر کینسل کردیئے گئے چیئرمین نے اس موقع پر حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طلباء اور والدین پر واضح کیا کہ نقل کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو صرف قلم گتہ اور رولنمبر سلپ کے ساتھ روانہ کریں موبائل فون کی برآمدگی پر طلباء سے ضبط کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اس طرح کے اچانک دورے منعقد کئے جائیں گے تاکہ نقل کا قلع قمع ہوسکے۔