وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت

جمعرات 2 مئی 2024 20:36

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی وکیل درخواست گزارنے کہا کہ مقدمات تفصیل کے لئے یہ درخواست دائر کیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے اپنی تک رپورٹ جمع نہیں کیا۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن تو آپ کی اپنی ڈیپارٹمنٹ ہے وزیراعلی اپنے ادارے سے رپورٹ نہیں لے سکتے تو اس میں ہم کیا کریں۔

آٹھ مہینے ہوگئے وزیراعلی نے عہدہ سنبھالا ہے۔ رپورٹ تو آئی ہے آپ دیکھ لیں۔آپ رپورٹ لیں, اور دیکھ لیں پھر آپ کو سنے گے۔

(جاری ہے)

دوبارہ سماعت پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ وزیراعلی کے خلاف نیب میں ایک انکوائری ہے ، وکیل ایف ائی اے نے کہا کہ ایف ائی اے سائبر کرائم میں بھی وزیراعلی کے خلاف دو مقدمات ہیں، وکیل وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے، وہاں پر اس کی گرفتاری ہو سکتی ہے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ مقدمات تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھائے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، اس کی گرفتاری سے کیا پیغام جائے گا،عدالت نے پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کو وزیراعلی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، وزیراعلی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں،وزیراعلی 30 دن کے اندر درخواست دائر کریں، عدالت نے کیس نمٹا دیا