بہاولپورمیں قتل کے3،قصورمیں ایک مجرم کوپھانسی
جمعرات 3 ستمبر 2015 11:39
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سینٹرل جیل بہاولپور میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی دیدی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔جیل ذرائع کیمطابق بہاولپور میں قتل کے 3مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ،عدالت کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سینٹرل جیل بہاولپور میں قید قتل کے 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔
مجرم محمد خان نے 1995ء میں ایک شخص کوچشتیاں میں قتل کیاتھا۔(جاری ہے)
مجرم محمد بوٹہ نے2003ء میں ہارون آباد میں ایک شخص کو قتل کیاتھا جبکہ مجرم فقیر محمد نے رحیم یار خان میں ایک شخص کو قتل کیاتھا۔پھانسی سے پہلے تینوں افراد کی اہل خانہ سے ملاقات کرادی گئی تھی۔ ادھرڈسٹرکٹ جیل قصور میں قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل قصور کے حکام کے مطابق مجرم مقبول عرف قلی شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور اس نے لاہور سے ایک شخص کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو مقتول کے ورثا نے معاف کرنے سے انکار کردیا تھا اور اسکی رحم کی اپیل بھی مسترد ہوگئی تھی جس پر عدالت نے اسکے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں پھانسی دے دی گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.