کراچی: بھارتی لڑکی گیتا کی ہینڈ رائٹنگ اور بلڈ سیمپل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
جمعرات 3 ستمبر 2015 14:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے بھارتی لڑکی گیتا کی ہینڈ رائٹنگ اور بلڈ سیمپل فراہم کرنے سے متعلق درخواست پرفریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں ہندو لڑکی گیتا کے کیس کا فیصلہ محفو ظ کرتے ہوئے ایک بجے تک سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیشن جج ساؤتھ نے خصوصی تعلیم کی پروفیسر کی مدد سے ہندو لڑکی گیتا کا بیان ریکارڈ کروایا۔
گیتا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں تھی۔گیتا نے بتایا کہ میری تین بہنیں اور چار بھائی ہیں، مجھے پولیس نے پکڑ کر لاہور شیلٹر کے حوالے کر دیا تھا۔ میں ایدھی ہوم میں کتنے عرصے سے ہوں نہیں پتا ،عدالت نے گیتا سے سوال کیا کہ آپ کا بھارت کے کس علاقے سے تعلق ہے۔(جاری ہے)
جس پر گیتا نے بتایا کہ میرے گھر کا نمبر 193 اورگھر کے پاس چاول کا کھیت تھا،مجھے فیصل ایدھی نے نہیں پولیس نے پکڑا تھا۔
مجھے ایدھی ہوم میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔گیتا کی تحویل کے لئے بھارت سے آئے ہوئے وکیل مومن ملک نے درخّواست دائر کی ہے جس میں وکیل نے گیتا کے بھارتی ہونے کا دعوی کیا ہے۔فیصل ایدھی کے وکیل کا موقف ہے کہ درخواست قابل قبول نہیں، گیتا کو ان کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ،تاہم خّون کے نمونے لے لئے جائیں گے اگر نمونے میچ ہو جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.