بھارتی پولیس آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بری کرنے کے کیخلاف حرکت میں آگئی
جمعرات 3 ستمبر 2015 14:34
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 2003 کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
(جاری ہے)
25 جولائی کو نئی دہلی کی ٹرائل کورٹ نے 2013 میں آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ، اجت چندیلا اور انکیت چاوان کو بری کردیا تھا اور سا تھ ہی ساتھ ضمانت پانے والے دیگر36 ملزمان کے لئے پیش کردہ ثبوت ناکافی قرار دئیے تھے۔
لیکن اب نئی دہلی کی پولیس نے اس موقف کے ساتھ ٹرائل کورٹ کے فیصلے ہائی کور ٹ میں چیلنج کیا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے ، تمام کے تمام ملزمان کو قبل از وقت بے قصور مان لینا غیر مناسب ہے۔ راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ، اجت چندیلا اور انکیت چاوان کو پولیس نے مئی 2013 میں حراست میں لے کر ان کی فون پر ہونے والی گفتگو اور میچ کے دوران غیرفطری اشارے کرنے پر ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمات درج کئے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.