امریکی صدر نے ایران کے متنازع جوہری پروگرام معاہدے کی سینیٹ سے توثیق کیلئے مطلوبہ تعداد میں سینیٹرز کی حمایت حاصل کر لی
جمعرات 3 ستمبر 2015 17:52
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما کی حکومت نے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے معاہدے کی امریکی سینیٹ سے توثیق کے لیے مطلوبہ تعداد میں سینیٹرز کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ریاست میری لینڈ کی ڈیموکریٹ سینیٹر باربرا مکولسکی نے اس معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تو وہ ایسا کرنے والی 34ویں سینیٹر بن گئیں امریکی کانگریس اب بھی اس معاہدے کی مخالفت کر سکتی ہے تاہم صدر اوباما کے پاس اب اتنے ووٹ ہیں کہ وہ نامنظوری کی کسی قرارداد کو ناکام بنا سکیں۔
براک اوباما پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ معاہدہ ایران کے جوہری ہتھیار کی تیاری کے تمام راستے مسدود کرتا ہے۔ سینیٹر باربرا مکولسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی معاہدہ خامیوں سے پاک نہیں ہوتا خصوصاً وہ جو ایرانی حکومت سے کیا گیا ہوتاہم انھوں نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ یہ مشترکہ جامع منصوبہ ہی ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکنے کیلئے بہترین دستیاب چیز ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.