لاہور ہائیکورٹ نے حرام اور مردار گوشت کی فروخت پر موثر قانون سازی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:57
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے حرام اور مردار گوشت کی فروخت پر موثر قانون سازی کے لئے دائر درخواست نمٹا دی۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار مسعود گجر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مارکیٹ میں سرعام کتوں ،گدھوں اور حرام جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے۔
(جاری ہے)
قوانین نرم ہیں جس کی وجہ سے یہ مکروہ کاروبار رک نہیں رہا لہٰذاعدالت حکم دے کہ قوانین میں ترمیم کر کے اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیگل ایڈوائزر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حرام اور مردار گوشت کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے اور ان جرائم پر سزا پانچ سال قید اور بیس لاکھ جرمانے تک بڑھا دی گئی ہے۔ جبکہ ان جرائم کو ناقابل ضمانت بھی قرار دیا گیا ہے ۔ عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.