وولٹا سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ پرتگال کے نیلسن اولیورا نے اپنے نام کر لیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:39
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)وولٹا سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ پرتگال کے نیلسن اولیورا نے اپنے نام کر لیا جبکہ اٹلی کے فابیو آررو کی مجموعی برتری برقرار ہے۔نیلسن اولیورا نے 178 کلو میٹر کا فاصلہ چار گھنٹے چودہ منٹ اور ایک سیکنڈ میں طے کر کے اپنی مہارت ثابت کی۔
(جاری ہے)
اسپین کے وولٹا سائیکلنگ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلوں میں رائیڈنگ کے شوقین ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے ان ایکشن ہیں۔
سائیکل ریس کے تیرہویں مرحلے میں بھی تمام پروفیشنل سائیکلسٹس نے جان ماری مگر فتح پرتگال کے نیلسن اولیورا کے حصے میں آئی۔دوسرے نمبر پر فرانسیسی رایئڈر جولین سائمن جبکہ آئر لینڈ کے نکولس روچ تیسرے نمبر پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ مجموعی طور پر اطالوی مایہ ناز رائیڈر فابیو آرو کی برتری برقرار ہے انھوں نے تیرہ مراحل کا سفر 51 گھنٹے تینتیس منٹ اور انیس سیکنڈز میں طے کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.