تعلیم کی بہتری اور جامعہ کے انتظامی نظام کو سدھارنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹرسلیمان ڈی
اردو کے وائس چانسلر سے پی ایس اے جامعہ اردود کے صدر فیاض باجوا کی ملاقات ، چوہدری اعظم کی بھی شرکت وفد کی ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی، تعلیم اور جامعہ کی بہتری کے لئے شانہ بشانہ کام کیلئے ہر وقت تیار ہیں، عظیم بھٹی
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمدنے کہا ہے کہ جامعہ اردو میں اصلاحات کا عمل جاری ہے ،تعلیم کی بہتری اور جامعہ کے انتظامی نظام کو سدھارنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ،ادارے کی گرتی ساکھ کوہر صورت بحال کرائیں گے اس ضمن میں کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ،نوجوانوں اور تعلیم کے درمیان ٹوٹا رشتہ دوبارہ جوڑیں گے ۔
یہ بات انہوں نے پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔وفد میں پی ایس اے کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عظیم بھٹی،جامعہ اردو کے صدر فیاض باجوا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ شعبہ سیاسیات کے سابق چیئر مین چوہدری اعظم بھی اس ملاقات میں شریک تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفد نے قائم مقام وائس چانسلر کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے پر خصوصی مارکباد پیش کی ۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمدنے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے قلیل مدت میں فوری اور موثر اقدامات کئے گئے ہیں ،دیواروں سے وال چاکنگ ختم کردی گئی ہے تاکہ طلبا صاف ستھرے ماحول میں یکسوئی کے ساتھ تعلیمی عمل جاری رکھ سکیں اور جامعہ کی خوبصورتی اور وقار بحال ہوسکے۔ پی ایس اے کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد سمیت جامعہ کی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تعلیم اور جامعہ کی بہتری کے لئے طلبا و طالبات جامعہ کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.