شعبہ میں سبقت کے لئے نوجوان فارماسسٹ مزید علم حاصل کرنے پر توجہ دیں، محسن رانجھا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:01
کراچی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت اطلاعات بیرسٹر محسن رانجھا نے نوجوان فارماسسٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے شعبہ میں سبقت حاصل کرنے کے لئے مزید علم حاصل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں ۔ یہ بات انہوں نے پہلے عالمی کانفرنس بعنوان ، کرنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اینڈ پریکٹیسز ان فارمیسی سروسز،کے افتتاحی سیشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
کانفرس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارمیسٹس(پی اسی ایچ پی ) نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فارمیسٹس اپنے شعبے سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور مہارت حاصل کرنے کے لئے کانفرنس میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ فارمیسٹس جدید علم حاصل کرنے کے بعد اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکتے ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹرز فارمیسٹس کا بھی کرادار ادا کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیامیں فارمیسٹس تجویز کرتا ہے کہ مریضوں کے لئے کیا نسخہ ہونا چاہئے اور اپ لوگوں کو بھی اس کا علم ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیر صحت کو تجویز دیں گے کہ وہ اس حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقریبا ہرشعبہ میں ترقی کے مرحلے سے گزررہا ہے ۔ اس موقع پر اسامہ ، محمد محسن اور جمشید احمد نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.