محکمہ زراعت پنجاب کی کا شت کا روں کو آملہ کی کا شت شروع کرنے کی ہدایت

آملہ کا مربہ د ل دما غ اور بصار ت کیلئے انتہائی مفید ہے ٗترجمان

اتوار 6 ستمبر 2015 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کا شت کا روں کو آملہ کی کا شت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے زرعی ماہرین کے مطابق آملہ کا پھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ا س کے پھل میں وافر مقدار میں وٹا من سی پایا جا تا ہے ٗ آملہ کا مربہ د ل دما غ اور بصار ت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے مز ید بتا یا کہ آملہ کا د ر خت خوبصورت اور درمیانے قد کو ہوتا ہے جس پرگول بیر کی طرح پھل لگتا ہے آملہ کے پودے اکتوبر میں بذ ریعہ ٹی بوڈنگ پیو ند کیے جاتے ہیں ۔کاشت کار نئے پود ے لگا نے کاعمل بھی اکتو بر میں مکمل کر لے آملہ کی کاشت ریتلی میرااور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :