حکومت کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدی اور برآمدی پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ
نئی تجاویز وزیر اعظم کو بھیج دی گئیں،50 سال پراانی ری کنڈیشن گاڑیاں ملکی آٹو انڈسٹری کے لیے خطرہ نہیں،رآمد کرنے کی اجازت دی جائے ایریل وہیکل اور نائٹ ویژن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع کا این اوسی لازمی قرار دیا جائے؛سفارشات
اتوار 6 ستمبر 2015 16:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدی اور برآمدی پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نئی تجاویز وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہیں جس میں بڑی دلچسپ سفارشات سامنے آئی ہیں جس کے تحت یہ سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال پرانی ری کنڈیشن گاڑیاں ملکی آٹو انڈسٹری کے لیے خطرہ نہیں ہیں اس لیے صرف انھیں درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، ایریل وہیکل اور نائٹ ویژن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع کا این اوسی لازمی قرار دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت نے ریگولیٹری امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے لیے اپنی سفارشات حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے وزیر اعظم کے پاس بھیج دی ہیں۔(جاری ہے)
دستاویزات کے مطابق اسلحہ درآمد کے حوالے سے سفارش کی گئی ہے کہ ایئرپسٹل اور گیس گن کی درآمد کی پالیسی جاری رہنی چاہیے۔موبائل فونز کی درآمد کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ عام موبائل فونز پر پابندی لگائی جائے اور صرف پی ٹی اے کی طرف سے آئی ایم ای آئی ویری فکیشن والے موبائل فونز کی درآمدکی اجازت دی جائے۔
دستاویزات کے مطابق ایریل وہیکل اور نائٹ ویزن گوگل کی درآمد کے لیے وزارت دفاع سے این او سی لینا پڑے گا۔تھری ڈی پرنٹرز کی درآمد کے لیے وزارت داخلہ سے اجارت لینے کی تجویز دی گئی ہے، پرانی گاڑیاں آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے کوئی خطرہ نہیں، اس لیے50 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے۔ٹو اور تھری ویل وہیکلز کی درآمد کے لیے صرف یورو ٹو وہیکلز کی درا?مد کی سفارش کی گئی ہے، نئی پالیسی میں افغانستان سے تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تعمیرات میں استعمال ہونے والی مشینری، ڈمپر اور موورز سمیت دیگر مشینری 5سال سے زیادہ پرانی درآمد نہ کی جائے،کارڈ لیس فونز کو درآمد کرنے کی پی ٹی اے کے ایکٹ 1996کے تحت اجازت ہوگی۔`مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.