صوابی، ایم این اے عثمان خان ترکئی کی ڈی جی سوئی گیس ارباب ثاقب سے ضلع کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے ملاقات

کالا ، درہ اور پنج پیر میں عنقریب گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا ، عثمان ترکئی

اتوار 6 ستمبر 2015 18:02

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے رہنما ایم این اے عثمان خان ترکئی نے ڈی جی سوئی گیس ارباب ثاقب کے ساتھ ضلع صوابی کو گیس کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایکسین گیس نوشہرہ اور پراجیکٹ انجینئر نعمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم این اے عثمان ترکئی کو بتا یا گیا کہ ساڑھے 53لاکھ روپے کی لاگت سے کالا ، درہ اور پنج پیر میں عنقریب گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اور مزید جو علاقے رہ جائینگے اس میں گیس کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی ایم این اے عثمان خان نے کہا کہ این اے 12کے انیس یونین کونسلوں میں بھی گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جلد شروع ہو گا۔ کالو خان میں آٹھ انچ پائپ لائن بچھانے کے لئے ری سر وے ہو گا جہاں بھی گیس پائپ لائن کی کمی ہوں وہاں اس کمی کو پور ا کر نے کے لئے وفاق اور صوبے سے فنڈز کے لئے رجوع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر پٹرولیم خاقان عباسی اور وزیرا عظم میاں نواز شریف سے ضلع بھر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اس کی منظوری لی جائے گی ۔ تاکہ تمام کونسلوں میں گیس کی فراہمی شروع ہو سکے

متعلقہ عنوان :