کوہاٹ میں بھی یوم دفا ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،

اتوار 6 ستمبر 2015 18:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء)کوہاٹ میں مادر وطن کا یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیاجی اوسی نائن ڈویژ ن نے تقریب کا افتتاح کیا۔اس حوالے سے کوہاٹ کینٹ گیریژن فٹنس کلب میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جسمیں اعلیٰ فوجی وپولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔6ستمبر کی صبح جی او سی نائن ڈویژن کوہاٹ اطہر صالح عباسی نے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔

نو بجکر انتیس منٹ پر تقریب کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ساڑھے نو بجے قومی ترانہ بجایا گیا۔تقریب میں شہدائے وطن اور غازیوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

گیریژن گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج اور ائیر فورس کی طرف سے الگ الگ سٹالز لگائے گئے تھے جس میں نمائش کیلئے مختلف قسم کے ہتھیار وں اور جنگی ساز و سامان کے علاوہ وطن عزیز کی دفاع کیلئے1965کی لڑائی میں حصہ لینے والی بکتر بند گاڑیاں اورآرٹلری کے توپ بھی رکھے گئے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی کوہاٹ نے دفاع وطن کیلئے لڑکر شہید ہونے والے پاک فوج، ائیر فورس اور نیوی کے جوانوں کے علاوہ عوام کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔