قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے لاہور وائٹ ٹیم کپتان اظہر علی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ
پیر 7 ستمبر 2015 14:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) قومی T-20 کرکٹ کپ کے مقابلے راولپنڈی اوراسلام آباد کی خوبصورت گراؤنڈوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں لاہور وائٹ کی 14 رکنی ٹیم کپتان اظہر علی کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئی ۔
(جاری ہے)
ٹیم میں 8 انٹر نیشنل کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان اظہر علی، نائب کپتان محمد حفیظ، احمدشہزاد ، عمر اکمل ، حسین طلعت ، سعد نسیم، عمر صدیق، مصطفی اقبال، وہاب ریاض، محمد عرفان، طیب طاہر، اعزاز چیمہ، ساجد وٹو اور عمران علی شامل ہیں۔
جبکہ کوچ محسن کمال اور سینئر نائب صدر ایل آر سی اے منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ عامر الیاس بٹ نے روانگی سے قبل بتایا کہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 8 انٹر نیشنل کھلاڑی بھی شامل ہیں اور سپر فِٹ ہیں اور ان کھلاڑیوں کا ٹریننگ کے دوران ہر طریقے سے خیال رکھا گیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام کھلاڑی اس ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں گے اور لاہور ریجن کا نام روشن کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.