پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا:شہبازشریف
پیر 7 ستمبر 2015 16:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس پر اربوں روپے لاگت آئے گی اور یہاں غریب، نادار اور مستحق مریضوں کا سو فیصد مفت علاج ہوگا۔
انہو ں نے کہا کہ گردے و جگر کے امراض کے جدید علاج کے حوالے سے یہ ادارہ خطے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا اور اس منصوبے کی تکمیل سے گردے اور جگر کے مریضوں کو جدید ترین طبی سہولتیں ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نہایت اہمیت کے حامل اس منصوبے پر دن رات کام کیا جائے اور تیز رفتاری سے تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے اور محکمے مربوط انداز میں منصوبے کو آگے بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنس، کلینیکل ریسرچ اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک عظیم شاہکار ہوگا اور اس ادارے کا شمار دنیا کے اعلیٰ ترین معیار کے اداروں کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور اس کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری صحت، ایم ڈی نیسپاک، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنر کے صدر ڈاکٹر سعید اختر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.